ملتان (سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی شعبہ اسلامیات و عربی کے زیر اہتمام کچہری کیمپس میں ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار بعنوان ’’جانشینی کا اعتماد، والدین کی ذمہ داری، فطری پرورش سے لے کر نئی نسل کو بااختیار بنانے تک‘‘ منعقد ہوا، سیمینار کا مقصد قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنا اور نئی نسل کی فکری، اخلاقی اور روحانی تربیت کے حوالے سے علمی مکالمہ کو فروغ دینا تھا، اپنے صدارتی خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ اسلام میں والدین کا کردار محض حیاتیاتی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک عظیم امانت ہے۔