• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کے دورہ ٔ جنوبی پنجاب سے کارکن ری چارج ہوں گے، پی پی ملتان سٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر آصف علی زرداری کے دورہ جنوبی پنجاب سے کارکن ری چارج ہوںگے اور پارٹی عہدیداران بھی متحرک ہوں گے جب کہ پیپلز پارٹی کی تنظیمی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار ملتان حاجی محمد امین ساجد اور ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈسٹرکٹ رئیس الدین قریشی نے ضلع کچہری میں ڈویژنل نائب صدر پیپلز پارٹی ملتان سلیم شہزاد، پیپلز لائرز فورم کے رہنماؤں سید اشتیاق علی شاہ ایڈووکیٹ، نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، عدنان حیدری ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ 14اور 15فروری کو صدر آصف علی زرداری اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر اہم سیاسی شخصیات کے علاوہ کارکناناور پارٹی عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گے،حاجی محمد امین ساجد اور رئیس قریشی نے صدر آصف علی زرداری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ’’ورکنگ ریلیشن شپ‘‘بہتر بنانے کیلئے حکومت پر زور دیں کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
ملتان سے مزید