بلاول بھٹو آئندہ وزیراعظم، قوم کیلئےبینظیربھٹو کاتحفہ، پیپلزپارٹی

June 05, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنر ل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے گوجرانولہ کادورہ کیا۔ سٹی صدر میاں ودود حسن ڈار کے گھر پہنچے جہاں مقامی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر میاں اظہر حسن ڈار، میاں ودود حسن ڈار و دیگربھی موجود تھے۔پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالوں میں امان اللّٰہ بھٹی جنرل کونسلر اور عثمان ابراہیم مہر شامل ہیں جنہیں سید حسن مرتضیٰ جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے پارٹی پرچم پہنائے، مزیدبرآںپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید،فیصل میر،احمد جاوید فاروق رانا،افنان بٹ اور میاں عتیق نے سپیکر اسمبلی کے لئے آزاد کشمیر اسمبلی ممبران کی طرف سے پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے- پیپلز مزید برآں چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری بی بی شہید کا قوم کو تحفہ ہیں۔اس موقع پرزاہد ذوالفقار،چودھری عاطف رفیق،عمر شریف ،عزیز ملک،جاوید الیاس بٹ،حامد منیر،عمر ایاز،مصطفی جٹ،عمران علی اور شاہد شیرازی بھی انکے ساتھ موجود تھے۔