امام خمینی نے عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کیا، علامہ ساجد نقوی کا برسی پر پیغام

June 05, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب، مسلمانوں کو اپنے نظریات اور عمل کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پرونے والے عظیم رہنما تھے، قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر دنیائے اسلام کو بیدار اور متوجہ کرنا امام خمینی کا ہی خاصا تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام خمینی کی 34ویں برسی کے موقع پر کیا۔