کمپنیز کے جاری شیئرز اورغیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز

June 05, 2023

کراچی (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے کمپنیز کے جاری کردہ شیئرز اور غیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی ہے، جسکے نتیجے میں فیملی لمیٹڈ کمپنیز پر بوجھ بڑھے گا جبکہ چھوٹے شیئر ہولڈز کو معمولی سا فائدہ پہنچے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر ماضی میں لیے گئے دو ایسے اقدامات دوبارہ اٹھانے پر غور کر رہا ہے جو ناگزیز وجوہات کی بنا پر ختم کردیئے گئے تھے، ان میں کمپنیز کی جانب سے ڈیویڈنڈ کی بجائے جاری کردہ بونس شیئر پر 5فیصد ٹیکس عائد کرنا شامل تھا۔