کراچی میں ترک قونصل جنرل کی جانب سے ترکش ناشتے کا اہتمام

June 05, 2023

کراچی(آن لائن)کراچی میں ترک قونصل جنرل جمال سانگو نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے ترکش ناشتے کا اہتمام کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا مقصد صرف برادر ممالک کے لوگوں کو قریب لانا ہی نہیں بلکہ ترک کھانوں کو بھی مقامی افراد میں متعارف کرانا ہے۔ وزرأ، سرکاری و عسکری عہدیداروں، سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ ناشتے میں ترکی کی مرغوب اور مشہور ڈشز سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔