نادرا دفاتر سے ہی پاسپورٹ اجرا کا افتتاح 10 جون کو وزیراعظم کرینگے

June 05, 2023

کراچی (اسد ابن حسن) ملک بھر کے 30 منتخب نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کی درخواستوں کی وصولی، تمام دفتری کاروائی اور حوالگی کا أغاز 10 جون کو ہوگا۔ افتتاح وزیر اعظم پاکستان کرینگے۔ سکھر اور کوہٹہ کے علاوہ تمام نادرا ریجنل ہیڈز کو ہدایت نامے تحریر کر دیئے گی ہیں کہ ضروری اقدامات جن میں پاسپورٹ اور امیگریشن اسٹاف کے فرائض ادا کرنے کے لئے مخصوص و مناسب جگہ، سائلین کے انتظار کے لئے مناسب جگہ، اسٹاف کا مطلوبہ فرنیچر، تصویر کھیچنے کی علیحدہ جگہ، نیٹ ورک کی سہولت، اسٹیشنری، تصویر کھیچنے کے لئے لازم بیک گراؤنڈ اور تیار باسپورٹ محفوظ رکھنے کے لئے آہنی لاکر اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔