غیرمعیار ی سہولتیں، ٹی 20 ورلڈ کپ امریکا سے منتقل ہونیکا امکان

June 06, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا میں سپر پاور تصور کئے جانے والے ملک امریکا کے پاس کرکٹ کا انفراسٹرکچر موجود نہیں ہے۔ اس لئے اگلے سال کا ٹی 20 ورلڈکپ برطانیہ شفٹ ہوسکتا ہے۔ آئی سی سی نے آئندہ سال میگا ایونٹ کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکا اور ویسٹ انڈیز کو دی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان پریشان کن ہے، ابھی تک کرکٹ کے اسٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں۔ امریکا نے اس سال پہلی انٹر نیشنل لیگ کرانی ہے لیکن انٹر نیشنل میچوں کے لئے وہاں کے گراؤنڈ ابھی تک بڑے ٹورنامنٹ کے لئے تیار نہیں ہیں۔