جامعہ زکریا میں زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے ٹریننگ

June 06, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا شعبہ زرعی انجینئرنگ اور ایگری کلچرل میکنائزیشن انسٹی ٹیوٹ کےاشتراک سے تھری ڈی سکیننگبرائے ریورس انجینئرنگ آف ایگری کلچرل مشینری اور ڈراؤن سپریئر ٹیکنالوجی پر ٹریننگ کا اہتمام کیاگیا، ٹریننگ میں ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر محمد زبیر احمد، ڈاکٹر فیاض احمد اور انجینئر محمود ریاض، انجینئر غلام حسین، انجینئر محمد سعید اور انجینئر محمد اویس نے خطا ب کیا اور شرکاکو ٹریننگ دی،چیئرمین شعبہ زرعی انجیئرنگ ڈاکٹر محمد شعیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور زرعی مشینری زراعت کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔