لڑکے سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

June 06, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم اسد کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لیے 9 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے لیے 15 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والی ملزمہ کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لیے 10 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔