عبدالواحد بندیگ کی ادبی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا‘ وزیراعلیٰ بزنجو

June 07, 2023

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچی زبان کے معروف ادبی شخصیت صحافی اور بلوچی اکیڈمی کوئٹہ کے سابق چیئرمین عبدالواحد بندیگ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچی ادب اور زبان کے لیے مرحوم نے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور ان کی وفات سے بلوچی زبان کے ادب میں ایک خلا پیدا ہوا ہے وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔