ہائیکوٹ: اویس لغاری کی اینٹی کرپشن مقدمے کے اخراج کی سماعت ملتوی

June 07, 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے ایس ایچ او تھانہ جلال پور پیروالہ کو 13 جون کو 16 سالہ عنصر کے ہمراہ پیش ہونے کاحکم دیا ہے، عنصر کی رہائی کیلئے بھاری رشوت طلب کی جارہی ہے، ورنہ اسے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے، لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سابق وزیر سردار اویس خان لغاری کی اینٹی کرپشن مقدمہ کے اخراج سے متعلق سپیشل جج اینٹی کرپشن ڈی جی خان کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت 14جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے پیٹیشنر روبینہ کنول کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے اور ڈویژن بنچ کے حکم کے باوجود ملازمت کا تقررنامہ جاری نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور سی ای او ایجوکیشن سے 15 روز میں تفصیلی رپورٹ اور پیراوائز کمنٹس طلب کئے ہیں۔