محکمہ داخلہ سندھ نے ایم پی او کے تحت زیر حراست مزید 4 افراد رہا کردیئے

June 07, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے ایم پی او کے تحت زیر حراست مزید 4 افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، واضح رہے کہ قبل ازیں ایم پی او کے تحت گرفتا ر 14افراد کی رہا ئی کے احکاما ت جا ری گئے تھے، مزید رہائی پانے والے4افراد میں نواز ولد آزاد، رمضان ولد محمد کلام،حمزہ ولد خالداور مقصود ولد سلیم شامل ہیں۔