پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، ضیاء عباس

June 07, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا کہ ہے کہ امریکی کانگریس کے ارکان کی سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں آنا ، اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، اس جماعت نے دہشت گردی کے ونگ قائم کئے جس نے نومئی کے واقعات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والی کسی بھی جماعت کے خلاف کاروائی پر کسی قسم کے بیرونی دبائو کو قبول نہیں کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران جس طرح ملک میں اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی وہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے، پی ٹی آئی نے نو مئی کو جو کچھ کیا اس سے بھی ثابت ہوگیا ہے کہ یہ ملک دشمن جماعت ہے جس پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے، یہ جماعت پاکستان کے لئے ناسور بن چکی ہے۔