کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر میں کراچی پریس کلب کے ممبران کے بچوں کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 200 سے زائد بچوں اور بچیوں نے شرکت کی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز تھے جبکہ صدارت کراچی پریس کلب کے سیکریٹری محمد اسلم خان نے کی ،اس موقع پر تقریب سے جسٹس (ر) حسن فیروز، محمد اسلم خان ، صوبائی سیکریٹری سید اختر میر ، فاروق سمیع نے خطاب کیا ۔مقررین نے اپنے خطاب میں اس کیمپ کے انعقاد پر منتظمین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد کراچی پریس کلب کے ممبران کے بچوں میں اسکاؤٹنگ کے اصول، نظم و ضبط، خود اعتمادی، ٹیم ورک، قیادت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ کیمپ کے دوران بچوں اور بچیوں کو مختلف عملی اور تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا۔