• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم قیمتوں کا روزانہ تعین، سنگین معاشی بوجھ، صدر سائٹ ایسوسی ایشن

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر عبدالرحمان فدا نے حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین کرنے کے فیصلے کو ملکی صنعت، برآمدات اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے ایک نیا اور سنگین معاشی بوجھ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر فوری نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ ایندھن مہنگا ہونے سے عالمی مسابقت برقرار رکھنا مشکل ہےپاکستانی صنعت پہلے ہی بلند بجلی و گیس نرخ، بھاری ٹیکسوں اور پیداواری لاگت میں مسلسل اضافے کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے، ایسے میں روزانہ پیٹرولیم قیمتوں میں تبدیلی سے غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ جائے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کو سب سے زیادہ نقصان دو عوامل پہنچاتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید