• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت دہشت گرد ملک، اس سے بنگلہ دیش، سری لنکا، پاکستان محفوظ نہیں، میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی کا سیمینار

لاہور (رپورٹ:عیشہ آصف )ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اس سے بنگلہ دیش سری لنکا پاکستان محفوظ نہیں ہیں ۔دہشت گردی صرف ایک سیکیورٹی چیلنج نہیں بلکہ ایک ایسا پیچیدہ مسئلہ ہے جو قومی سلامتی، معیشت، تعلیم، سرمایہ کاری، سماجی ہم آہنگی اور عوامی اعتماد پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار بعنوانʼʼʼپاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے سدباب میں پاک فوج کا کردار و اہمیتʼʼمیں کیا گیا جس کی صدارت ملک محمد احمد خان (سپیکر پنجاب اسمبلی)نے کی مہمانان خصوصی میں رانا قاسم نون(وفاقی وزیر ، چیئرمین کشمیر کمیٹی) اور خواجہ عمران نذیر (وزیر صحت)تھے۔ حرف آغازعزیز احمد اعوان (چیف آرگنائزر،ایڈوائزروکوآرڈنیٹرPESS )نے ادا کیا ۔مہمانان گرامی میں خواجہ فرحان عزیز (ڈی جی سول سروسز اکیڈمی)،بریگیڈیئر (ر) نادر میر، سینئر صحافی رئیس انصاری،سینٹر سیخ عتیق،پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ(وی سی یونیورسٹی آف پنجاب )،فلاحت عمران (صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹی)،پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب (وی سی یونیورسٹی آف کمالیہ)،بریگیڈیئر (ر) طارق فاروق حمید،رئیر ایڈمرل (ر) نوید احمد رضوی،پروفیسر ڈاکٹر عرشہ میر (ماس کام ڈپارٹمنٹ ایل سی ڈبلیو یو)،شاہین ملک،ڈاکٹر سعید الہی،حامدرضاشامل تھےجبکہ میزبانی کے فرائض واصف ناگی چئیرمین میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ نے سر انجام دیے۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ افواجِ پاکستان قوم کا فخر ہیں، کسی کو ان کے وقار پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کی معاونت کر رہی ہے۔فوج کے سیاسی کردار پر تنقید کی جا رہی ہے تاہم ماضی کے سیاسی فیصلوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ مولانا فضل الرحمٰن قابلِ احترام ہیں مگر شہدا کے بارے میں بیان پر انہیں معذرت کرنی چاہیے۔ ڈی جی سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ ترقی کے لیے ضروری ہے کہ بحیثیت معاشرہ ہم اپنے تمام اداروں کا احترام کریں۔چاہے وہ تعلیمی ادارے ہوں یا پارلیمانی ادارے، ہمیں تمام اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔جس صورتحال سے اس وقت پاکستان گزر رہا ہے، ان حالات میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں۔وفاقی وزیر ، چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کی دہشت گردی سے پاکستان سمیت دیگر ممالک متاثر ہو رہے ہیں۔ہم پراکسیز کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اس سے بنگلہ دیش سری لنکا پاکستان محفوظ نہیں ہیں ۔وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ دہشت گردی جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پہلے ہمیں اپنا احتساب کرنا ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید