• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی میں مرد رجسٹرار کو ہراساں کرنا ثابت، خاتون افسر کی تنزلی برقرار

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے سرکاری یونیورسٹی میں خاتون افسر کی جانب سے مرد رجسٹرار کو ہراساں کرنا ثابت ہونے پر تنزلی کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔اعلامیے کے مطابق خاتون افسر نے من پسند عہدے پر تقرری نہ ملنے کی وجہ سے یہ سب کچھ کیا، خاتون افسر نے مرد رجسٹرار کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش ظاہر کی۔شکایت کنندہ نے بتایا کہ اہم عہدے کی بھرتی ان کا اختیار نہیں تو ملزمہ کا رویہ بدل گیا، خاتون نے دھمکی دی کہ انہیں من پسند عہدہ نہ ملا تو وہ ویڈیوز جاری کردیں گی، خاتون نے کہا وہ شکایت کنندہ کے خلاف ہراسانی کی شکایت درج کروادیں گی۔وفاقی محتسب انسداد ہراسیت کے فیصلے کے مطابق اس وقت مرد رجسٹرار نے ایک اہلکار کو کمرے میں موجود رکھا ہوا تھا، ملزمہ بار بار اس اہلکار کو باہر بھیجنے پر اصرار کرتی رہیں، خطرہ بھانپتے ہوئے شکایت کنندہ نے چپکے سے گفتگو ریکارڈ کرلی۔

ملک بھر سے سے مزید