ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، ہیڈ کی سنچری، آسٹریلیا بہتر پوزیشن میں

June 08, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اوول لندن میں بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے روز مڈل بیٹرز نے آسٹریلیا کو بہتر پوزیشن میں پہنچادیا تین وکٹ پر 327 رنز بنالیے۔ کھیل ختم ہونے پر ٹریوس ہیڈ 146 اور اسٹیون اسمتھ 95 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ قبل ازیں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اڑیسہ ٹرین حادثے میں ہلاک افراد کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔ کھلاڑی اور آفیشلز کالی پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے۔