قومی فٹبال ٹیم آج ماریشس روانہ

June 08, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فٹ بال ٹیم کیلئے ماریشس میں چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے دفتر خارجہ سے کلیئرنس لیٹر جاری ہوگیا ہے۔ٹیم بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ماریشس روانہ ہوگی ۔ البتہ بھارت میں ساف چیمپئن شپ میں ٹیم کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہو گی ۔ چار ملکی ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ میزبان سے 11 جون ، دوسرا 14 جون کو کینیا جبکہ آخری میچ 17 جون کو جبوتی سے کھیلےگی ۔