پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کی جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورسز کے وفد سے ملاقات

June 08, 2023

ٹوکیو(عرفان صدیقی) جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے میں جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورسز (ٹریننگ ایویلیوایشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کمانڈ) کے وفد سے اہم ملاقات کی، اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ جاپان کا جوائنٹ اسٹاف کالج جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز اور دوست ممالک کے افسران کو جدید فوجی تربیت فراہم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ جامع تربیت انہیں اپنے متعلقہ اداروں میں کلیدی عہدوں کو سنبھالنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرتی ہے۔سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ اور جاپانی فوجی حکام کے درمیان سفارتخانہ پاکستان اس اہم ملاقات میں دو طرفہ امور پر گفتگو ہوئی، جس میں سفیر رضا بشیر تارڑ نے پائیدار دوستی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔