7 کروڑ کے اسمگل شدہ سگریٹ ضبط

June 08, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انٹیلی جنس نے 6 اور 7 جون کو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 کروڑ 90 لاکھ روپے کے اسمگل شدہ قیمتی برانڈ کے سگریٹ ضبط کر لئے ہیں ،کسٹمز انٹیلی جنس کے ڈی جی کی ہدایت پر اسمگل شدہ سگریٹ کے خلاف جاری مہم کے دروان بدھ کو صبح بولٹن مارکیٹ کراچی میں چھاپہ مار کر ایک کروڑ کے سگریٹ ضبط کئے گئے،ایک دوسری کاروائی صدر کے علاقے میں کی گئی جہاں سے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ برآمد ہوئے ،ڈائریکٹوریٹ ذرائع کے مطابق اسی طرح کی 2 کامیاب کاروائیاں ڈی جی خان اور ملتان میں بھی کی گئیں جہاں سے 4 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے سگریٹ ضبط کئے گئے ہیں۔