آذربائیجان سے ایل این جی درآمد کرنے کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا

June 08, 2023

اسلام آباد(خالد مصطفی) اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی نے آزربائجان سے ایل این جی درآمد کرنے کی سمری کو یہ کہہ کر پٹرولیم ڈویژن کو واپس کردیا ہے کہ وہ سمری میں واضع طور پر درآمد کے لئے مطالبات تحریر کرے۔ پاکستان کی پٹرلئیم ڈویژن آزربائجان کی سرکاری کمپنی ایس او سی اے آر سے ایل این جی درآمد کرکرنا چاہتی ہے۔ یہ بات ای سی سی کے اجلاس میں موجود ایک سینیئر افسر نے دی نیوز کو بتائی۔ ای سی سی کو بھیجی گئی سمری قطئ طور پر غیر واضع ہے جو کہ ای سی سی کے شرکاء افسران کی سمجھ میں نہ آنے والی ہے اور نہ ہی اس میں پرائز ریکوری مکینزم واضع کیا گیا ہے۔