برطانیہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مرکزی کردار کا خواہاں

June 08, 2023

واشنگٹن (اے ایف پی) برطانوی وزیراعظم رشی سونک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت ) کی تیزی سے ترقی کرنے والے شعبے کو قواعد وضوابط کے تحت لانے کیلئے بربرطانیہ کے مرکزی کردار کے خواہاں ہیں ، اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران وہ اس کیلئے کوشاں ہیں جبکہ اسی دوران وہ یوکرین کیلئے غیر متزلزل حمایت کا مظاہرہ بھی کررہے ہیں ۔ سونک جمعرات کے روز وائٹ ہاوس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے ، کنزرویٹیو کے نوجوان رہنما کے طور پر وہ بریگزٹ کے بعد اپنے ملک کے استحکام کیلئے کوشاں ہیں ۔ برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ٹالک ٹی وی کو بتایا کہ امریکا کے علاوہ ہمارے پاس ہی یہ صلاحیت ہے کہ ہم آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے معاملے پر شہریوں کے تحفظ کیلئے قواعد وضوابط بناسکیں، ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم مستقبل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے نگران ادارے کے خواہاں ہیں جس کا مرکز لندن ہو۔