شارع فیصل، کیش وین پر ملزمان کی فائرنگ، سیکورٹی گارڈز سمیت 4 افراد زخمی

June 09, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل پر واقع ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کیش وین پر فائرنگ کردی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا،فائرنگ سے 2 سیکورٹی گارڈ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تاہم ڈرائیور نے گاڑی کو نہیں روکا اور گاڑی کو بھگاتے ہوئے پٹرول پمپ تک لے گیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر بھی موقع پر پہنچے اور بتایا کہ زخمی ہونے والے دو افراد سیکورٹی گارڈ ، واقعہ لوٹ مار کا ہے، سیکیورٹی کمپنی کے افسر عثمان غنی نے جناح اسپتال میں بتایا کہ گاڑی میں مینجر، ڈرائیور اور گارڈ سوار تھے، نرسری پل کے اوپر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی،سیکیورٹی گارڈز نے جوابی فائرنگ کی، ڈرائیور زخمی ہونے کے باوجود گاڑی پیٹرول پمپ تک لے گیا ، گاڑی میں 17 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود تھی، زخمی دو گارڈز کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ڈرائیور کی حاضر دماغی کی وجہ سے رقم محفوظ رہی، ٹیپو سلطان پولیس نے کافی دیر تک واقعہ کو اپنی حدودو میں ہونے سے انکار کرتی رہی۔