ہائیکورٹ، کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتیں، سیپا حکام سے رپورٹ طلب

June 09, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس محمد عبد الرحمان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے کیس میں عدالت نے فیکٹریوں کو سیل کرنے کے حوالے سے سیپا حکام اور ایڈووکیٹ جنرل سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں اچھا نہیں لگتا ہے آئی جی صاحب آپ کو عدالت بلائیں، عدالتی احکامات کے باوجود نہیں بتایا گیا کہ کیا کیا جارہا ہے تفتیشی افسران کے تبادلے ہو رہے ہیں، آئی جی سندھ نے کہا کہ ہم نے کیس کے تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں، کیس کے تفتیشی افسر نے اجازات لے کر دو افراد کا پوسٹ مارٹم کرایا تھا،اگر تفتیشی افسراں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔