گاڑیوں کی ٹکر سے 2 افراد، ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

June 09, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل فائن ہائوس کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ، لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، شناخت نہیں ہوسکی ، مائی کولاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ٹریفک حادثے میں 70سالہ حیات جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق متوفی سڑک عبور کر ہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی ، لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ہوا بھرنے کے دوران گاڑی کا ٹائر زور دار دھماکے سے پھٹنے کے باعث 38 سالہ رحمان شاہ جاں بحق ہوگیا۔