مختلف علاقوں سے 2 نامعلوم افراد کی لاش ملیں

June 09, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سچل گوٹھ پاکستانی سوسائٹی مدارس چوک کے قریب ر وڈ سے ملنے والی نامعلوم شخص کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق شناخت اور وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی ہے عمر 45 سے 50 سال ہے ،کارساز سے اسٹیڈیم جاتے ہوئے مین روڈ سےنامعلوم شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق شناخت اور وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی ، عمر 55 سال ہے، لاش ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کردی۔