پی ایف ایف ویمنز گول کیپرز کیمپ شروع

June 09, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایف ایف کے زیر اہتمام ویمنز گول کیپرز کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا، کیمپ میں شرکت کرنے والے گول کیپرز میں نشا اشرف،طوبیٰ ادریس، سحر زمان، مافیہ پروین،آئینہ مرزا اور نائرہ ایمن شامل ہیں،ٹریننگ کا پہلا مرحلہ 11جون کو مکمل ہوگا،اس کے بعد 13سے 18جون تک کراچی میں بھی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔