صنعتوں پر ٹیکس میں کمی سے گروتھ میں بہتری آسکتی ہے، معاشی تجزیہ کار

June 09, 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے معاشی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل میں کمی سے ہماری معیشت کو بڑا دھچکا پہنچا، ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری ساری بند پڑی ہے ،جو صورتحال ہے وہ انڈسٹری کے مفاد میں نہیں ہے ایکسپورٹ کے مفاد میں نہیں ہے ۔

ایکسپورٹ آج جتنا ضروری ہے اتنا تو پہلے کبھی بھی نہیں تھاکیوں کہ ہمارے پاس کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ بہت بڑھ گیا ہے، سب سے پہلے یہ کہ آپ کوکاسٹ آپ کیپٹل کو نیچے لانا ہوگاانڈسٹریز کو آپ کو سہولیات دینی ہوں گی خاص طور پر ان انڈسٹریز کو جو ایکسپورٹ کرتی ہیں، بجلی گیس کے نرخ بڑھا دیں گے تو کام نہیں ہوگا۔

آپ کی لاگت بڑھے گی تو آپ کیا ایکسپورٹ کریں گے، موجودہ حالات ہیں اس کے جتنے بھی اعداد و شمار ہیں وہ سارے منفی ہیں کوئی بھی چیز بہتر نہیں ہوئی، آپ کے پاس ڈالر کا شارٹ فال ہے۔آپ بانڈ ز ایشو کرسکتے ہیں جو آپ بیرون ملک پاکستانیوں کوٹارگٹ کرسکتے ہیں ان سے وہاں سے دو تین ارب ڈالر حاصل کرسکتے ہیں۔مقامی صنعتوں پر ٹیکس میں کمی کریں اس سے آپ کی گروتھ میں بہتری آسکتی ہے۔

ایک طرف ایک ٹیکس کم کریں اور دوسری طرف جن پر ٹیکس نہیں لگے ان پر ٹیکس عائد کریں ساری سبسڈیزکو ختم کردیں۔

خصوصی نشریات میں معاشی تجزیہ کاروں خرم شہزاد،خالد حمید،زبیرموتی والا،انجم نثار،زاہد حسین،شاہزیب خانزادہ ،ماہین رحمٰن اورمحمد سہیل نے اظہار خیال کیا۔

معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد نے کہا کہ زمینی حقائق کی نشاندہی نہیں کررہے نہ صرف اس سروے کے بلکہ پچھلے کئی سروے ہوئے ہیں اور جی ڈی پی کے نمبرز جو ہیں بہت زیادہ Questionable ہیں Questionable notاس لئے نہیں کہ فجنگ اینگل کوئی ہم بات کررہے ہیں Basically اس میں بہت سارے ایریاز ایسے ہیں جوکہ صحیح سے سروے نہیں ہوئے جیسے کہ لائیو اسٹاک کی بات کرتے ہیں.

2010ء کے بعد سے سروے ہی نہیں ہوا اس کی کوئی ریسرچ ہی نہیں ہوئی وہ Actualنمبرز ہی نہیں پتا جس میں یہ پتا ہو کہ لائیو اسٹاک ہے کتنا اس کا بہت بڑا پورشن ہے کیونکہ 60 فیصد پورشن ہے۔