زر مبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی مزید کمی

June 09, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک زر مبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی مزید کمی ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2 جون کو ختم ہو نے والے ہفتے کے اختتام پر بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب 91 کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 42 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہیں اس طرح مجموعی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 9ارب 33کروڑ 48 لاکھ ڈالر ہیں۔