واٹس ایپ نے ’’چینلز‘‘ نامی نیا فیچر متعارف کروادیا

June 09, 2023

سن فرانسسکو ،کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک)واٹس ایپ نے ’’چینلز ‘‘ نامی نیا فیچر متعارف کروادیا ،ابتدائی طور پر کچھ منتخب اداروں کو چینلز نامی نئے فیچر استعمال کرنے کی اجازت دے گئی ہے، اس نئے فیچر کے ذریعے سے انہیں اپنے فالوورز کیساتھ نشریات کرنے کی سہولت حاصل ہوگی جس میں لوگوں کی پرائیویسی کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔، یہ بات واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے بتائی ہے۔کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر سب سے پہلے کولمبیا اور سنگاپور کے صارفین کو دستیاب ہوگا جس کے بعد اسے دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔