کلاؤڈ کمپیوٹنگ پاکستان میں صنعتی تبدیلی کے سنگ میل ہے، ایم ڈی سیپ

June 09, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی سافٹ ویئر کمپنی ایس اے پی ( SAP) کےمنیجنگ ڈائریکٹر پاکستان، افغانستان اور عراق ثاقب احمد نے کہا کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ پاکستان میں صنعتی تبدیلی کے لیے سنگ میل ہے۔ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ ہونے کے لیے کلاؤڈ ٹیکنالوجی اپنانا ضروری ہے ,انھوں نے کہا کہ ایس اے پی (SAP) نے انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ (IPAK) کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے۔ اس اشتراک کے نتیجے میں IPAK اپنا تمام ڈیٹا کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر منتقل کرے گا۔