کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے اقوام متحدہ اور دیگر بڑی طاقتوں کو حالیہ ایک سال میں فلسطین اور ایران میں ہونے والی اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف واضح لائحہ عمل بنانا ہوگا، ورنہ دنیا میں امن کا نام و نشان مٹ جائے گا، امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں امن کےقیام اور جنگوں کے خاتمے کے حوالے سے جو دعوے کئے تھے وہ بے نقاب ہوچکے ہیں۔