کراچی (این این آئی)شہر قائد کے علاقے مہران ٹان میں دکان سے برآمد ہونے والے شیطانی شکل کے مجسمے کا معمہ حل ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یومِ القدس کے احتجاج میں علامتی طور پر جلانے کے لیے تیار کیا گیا تھا،سوشل میڈیا پر شیطان کی شکل کے مجسمے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر کورنگی صنعتی ایریا کی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مجسمے کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔پولیس کی کارروائی کے دوران دکاندار موجود نہیں تھا تاہم پولیس نے کچھ دیر بعد مجسمہ بنانے والے کاریگر کو پکڑ لیا۔