9 مئی واقعات، لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا پرسنز کو ہراساں کرنے سے روک دیا

June 09, 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے 9مئی کے واقعات کی کوریج کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا پرسنز کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے سماعت 12جون تک ملتوی کردی ، نبیل رشید نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو سوشل میڈیا سے منسلک افراد کی گرفتاریوں سے روکنے اور گرفتار صحافیوں کی بازیابی کا حکم دے۔