آزاد کشمیر میں پی پی کی فتح بلاول کی قیادت پر اظہار اعتماد ہے، کرن بلوچ

June 09, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن محترمہ کرن بلوچ نےایل اے 15 باغ آزاد کشمیر کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوارضیاءالقمر کی کامیابی کو کشمیری عوام کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں میں ایک بار پھر تیر چلا، پاکستان پیپلز پارٹی مقبولیت میں تمام سیاسی جماعتوں سے آگے نکل گئی ہے جس کی وجہ پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت ہے،ایک بیان میں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ جرات مندانہ موقف اختیار کیا، شہید ذولفقار علی بھٹو سے لیکر بلاول بھٹو زرداری تک پارٹی کی قیادت نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑا، انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے عوام چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم پاکستان بنائیں گے،ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کی قیادت،ووٹرز اورپاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اس تاریخ ساز کامیابی کا سہرا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مرد حر وشریک چیئرمین آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کو جاتا ہے۔