کوئٹہ(اسٹاف رپو رٹر) سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں غیر متعلقہ افراد کی تعیناتی پر پابندی عائد کردی۔ حکومتِ بلوچستان محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) نے اہم نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں اصل سرکاری ملازمین کی جگہ نجی/غیر متعلقہ (ڈپلیکیٹ) افراد سے ڈیوٹی لینے پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اصل ملازمین خود اپنی ڈیوٹی انجام دیں، جبکہ ان کی جگہ تعینات تمام نجی افراد کو فوری طور پر فارغ کیا جائے۔ خلاف ورزی یا عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ ملازمین اور ذمہ دار افسران کے خلاف BEEDA-2011 کے تحت سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔