کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر دانا سر کے مقام پر مسافر بس حادثے میں 40 کے جان بحق اور دیگر کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعہ پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ بیان میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے۔