• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد احمد کرد اور نور محمد کرد کوبازیاب کرایاجائے، لونگ خان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کلی خلی مغربی بائی پاس کوئٹہ کے رہائشی لونگ خان اورحضور بخش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انکے رشتہ داروں شاہد احمد کرد اور نور محمد کرد کو کلی خلی مغربی بائی پاس کوئٹہ سے مبینہ طور پر حراست میں لے کر مختصر تفتیش کے بعد رہا کرنے کا کہا گیا لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود انہیں نہ تو رہا کیا گیا اور نہ ہی عدالت میں پیش کیا گیا ان پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے انہوں نے کہاکہ ہم نے متعلقہ تھانوں اور حکام سے بار بار رجوع کیا اور قانونی تقاضوں کے مطابق مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی لیکن مقدمہ تک درج نہ ہوسکاانہوں نے مطالبہ کیا کہ شاہد احمد کرد اور نور محمد کرد کی بحفاظت بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید