• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتال میں ہڑتال،تکلیف میں مبتلا مریضہ کودھکےدےکرنکالاگیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن روزینہ خلجی نے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی اور دیگر سروسز کی بندش اور تکلیف میں مبتلا خاتون کو لیبر روم سے بغیر علاج کے دھکے دے کر نکالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائی ڈی اے کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےحکومت مریضوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے اقدامات کرتے ہوئے مسئلے کا حل نکالےیہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں احتجاج کے نام پر مریضوں کے ساتھ جو رویہ اپنایا جارہا ہے اس کے باعث غریب مریض رل گئے ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے علمبردار بننے والے صرف باتیں کرتے نظر آتے ہیں لیکن اسپتال میں خاتون مریض کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر ان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر ایک بنیادی حق ہے لیکن احتجاج اور سیکورٹی کے نام پر مریضوں کو وارڈوں سے نکالنا قطعی طور پر درست نہیںحکومت ڈاکٹروں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلے کا پرامن حل نکالے اورمریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے۔
کوئٹہ سے مزید