• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات میں تطہیر قلب کی اشد ضرورت ہے،عبدالقدیر اعوان

کوئٹہ(پ ر) سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان عبدالقدیر اعوان نے جمعۃ المبار ک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ معاشرے میں غلطیاں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ معاشرے میں تکلیف کی صورت پیدا ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ اعمال میں اخلاص ضروری ہے خلوص اللہ کی بہت بڑی عطا ہے موجودہ حالات میں تطہیر قلب کی اشد ضرورت ہے تا کہ ہمارا ہر عمل اورنیت درست ہو سکے امیدوں کا مرکز صرف اللہ کریم کو بنایاجائے اگر اللہ سے تعلق مضبوط ہو پھر ارشادات نبوی پر عمل کرنے کو جی چاہتا ہے چھوٹی چھوٹی باتوں میں نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے کو جی کرتا ہےحضورﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد ایک زمانہ آئے گا کہ مجھے بن دیکھے لوگ مجھ پر جانیں نچھاور کریں گے وہ مجھ سے محبت کریں گے اللہ کریم امتی کا یہ رشتہ اور اس کی نزاکت سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید