کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے اشتراک سے انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹیوں کو فعال بنانے کے لیے دو روزہ اسٹریٹجک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔یہ اقدام جرمنی اور یورپی یونین کے مالی تعاون سے جاری T-VET سپورٹ پروگرام کے تحت کیا گیا، جس پر GIZ اور برٹش کونسل مشترکہ طور پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ پروگرام کا مقصد فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے۔ورکشاپ میں سرکاری و نجی شعبے کے نمائندوں، کاروباری برادری اور ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ فنی اداروں اور صنعت کے درمیان روابط مضبوط بنا کر بلوچستان کے نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر فراہم کیا جا سکتا ہے۔