کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سنی تحریک جعفرآباد کے زیر اہتمام صوبائی ترجمان میر نذیر احمد کی قیادت میں جعفر آباد میں پانی کی شدید قلت کے خلاف جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میر محمد جتک ، محمد عثمان جتک ، نصر اللہ جتک و دیگر نے کہا کہ جعفر آباد میں پانی کی قلت کامسئلہ شدت اختیار کرگیا ہےپٹ فیڈر اور ذیلی شاخوں کی کھدائی اب تک نامکمل ہےبھل صفائی کے نام پرجاری ہونے والے فنڈز کی تحقیقات کراکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیںعلاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھل صفائی اور ٹیل تک پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔