• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرغون ہاؤسنگ کو فوری طور پر سیکورٹی فراہم کی جائے، ویلفیئر ایسوسی ایشن

کوئٹہ(پ ر) زرغون ہاؤسنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منصور اچکزئی کی صدارت میں ہوا۔ جس میں  گارڈن ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے مکینوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ زرغون ہاؤسنگ کو فوری طور پر سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ گارڈن ٹاؤن جیسا کوئی واقعہ یہاں رونما نہ ہو سکے کیونکہ ہاؤسنگ سکیم میں طویل عرصے سے سیکورٹی کے مسائل ہیں اس حوالے سے بارہا متعلقہ حکام کو زبانی و تحریری طو رپر آگاہ بھی کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
کوئٹہ سے مزید