کوئٹہ( پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کااجلاس شیخ الحدیث مولاناحافظ حسین احمد شرودی کی زیرصدارتہوااجلاس میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا کانفرنس کے اخراجات، پبلسٹی اوردیگر امور سے متعلق فیصلے کیے گئے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے مولاناحسین احمد شرودی نے کہاکہ کانفرنس کاانعقاد بھرپور طریقے سے کیاجائے گا عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے قرآن مجید کادوٹوک اعلان ہے کہ حضرت محمد ﷺخاتم النبین ہیں خود حضوراکرم ﷺکافرمان ہےکہ میں آخری نبی ہوںمیرے بعدکوئی نبی نہیں۔مولاناشرودی نے کہاکہ اس پیغام کوچہاردانگ عالم میں پھیلاناہمارامشن ہے ساتھی کانفرنس کی کامیابی کیلیے دن رات محنت کریں۔