تاریخی مسجد مہابت خان کی تزئین و آرائش کیلئے 8 دکانیں واگزار

June 09, 2023

پشاور(نیوزرپورٹر)تاریخی مسجد مہابت خان کی ترین و آرائش کیلئے 8دکانوں کو آپریشن کے دوران جمعرات کے روز وا گزار کیا۔ آپریشن کے دوران تاجروں کی جانب سے شدید مذاحمت کرنے کی کوشش کی گئی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔ تاریخی مسجد مہابت خان کی ترین و آرائش کیلئے مسجد کے ارد گرد چالیس دکانوں کو محکمہ اثار قدیمہ کی جانب سے گرانے کی سفارشات کئے تھے۔ سابقہ دور حکومت اس ضمن میں کمیٹی تشکیل دے کر دکانوں کے گرانے کا عمل روک دیا تھا۔ تاہم مسجد کے زمین بوس ہونے کی خطرات کے باعث دکانوں کو خالی کرنے کے نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔ تاہم تاجروں کی جانب سے دکانیں خالی کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز ضلع انتظامیہ کی موجودگی میں پولیس کی بھاری نفری میں 8دکانوں کو خالی کیا گیا۔ تاجروں نے دکانیں خالی کرنے سے انکار کیا۔ پاکستان بزنس فورم ضلع پشاورکے سینئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے زبردستی دکانیں خالی کرنے اور رات و رات آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں مسجد مہابت خان کے ارد گرد 32دکانوں کو خالی کروایا جائے گا۔ 8خالی کرا دی جانے والی دکانوں کے مالکان نے اس فیصلے کو ظالمانہ قرار دیا اور موقف اختیار کیا کہ یہ دکانیں 40سال سے ان کے قبضے میں تھے۔ تاجروں کے مطابق سامان زبردستی پھینک کر دکانوں کو خالی کیا گیا۔