ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، مختلف ڈگری پروگرامز شروع کرنیکی سفارشات

June 09, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی زیرصدارت اکیڈمک کونسل کا دسواں اجلاس سنڈیکیٹ حال ایڈمن بلاک میں ہوا،شرکا میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچر پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید،پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز،پروفیسر ڈاکٹر سعید ملک،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،رجسٹرار عمران محمود،کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم سمیت تمام شعبہ جات کے چیئرپرسنز،چیف لائبریرین اوراکیڈمک کونسل کے نامزد ممبران (اکڈیمیا)نے شرکت کی،اجلاس میں مختلف ڈگری پروگرامز کو شروع کرنے کی سفارشات کی گئیں اور پہلے سے منظور شدہ کورسز کی نظرثانی کی گئی۔علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمک کی بھی منظوری دی گئی اور بورڈ آف فیکلٹی ممبران کی نومینیشن کی گئی۔