ڈبلیو ایچ او کے تحت نرسز کیلئے انفیکشن کنٹرول اینڈ پری وینشن کورس کا انعقاد

June 09, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے نرسز کے لیے سرٹیفکیٹ ان انفیکشن کنٹرول اینڈ پری وینشن کورس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والے نرسنگ سٹاف کی انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے صلاحیتوں کو نکھارنا تھا، ایک ماہ جاری رہنے والے کورس کے اختتام پر گزشتہ روز لاہور جنرل ہسپتال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن چیف ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر کورس مکمل کرنے والے نرسنگ سٹاف میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔