ایس او ایس ویلج کے بچے بذریعہ ٹرین راولپنڈی روانہ

June 09, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان عدنان مروت نے ریلوے اسٹیشن ملتان سے ایس او ایس کی ٹیم کو راولپنڈی کیلئے روانہ کیا ، اس موقع پر ٹرین کے کمپارٹمنٹ کو غباروں اور لائٹوں سے سجایا گیا تھا جسے دیکھ کر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا، ڈی سی او ریلوے کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوشی سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہوسکتی۔